ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے لہزا ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے اور اس وقت فائبر نیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائبر آپٹک انفرا اسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے۔ دوسری جانب اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں جن میں سے صرف 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔

image
Giống