Explore captivating content and diverse perspectives on our Discover page. Uncover fresh ideas and engage in meaningful conversations
سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے، لیکن اس کا غلط استعمال سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ جھوٹی خبریں، گمراہ کن نظریات اور فریب پر مبنی مواد لمحوں میں پھیل جاتا ہے، جو عوامی بےچینی، خوف اور خلفشار کو جنم دیتا ہے۔
جعلی اکاؤنٹس سے موصول ہونے والی دھمکیاں یا جھوٹی معلومات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں۔ ایسے مواد کو فوراً رپورٹ کریں اور متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
آئیں! سوشل میڈیا کو نفرت اور غلط فہمیوں کا میدان بنانے کے بجائے، اسے علم، آگاہی اور مثبت سوچ کا ذریعہ بنائیں۔
#popexa
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے لہزا ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے اور اس وقت فائبر نیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق فائبر آپٹک انفرا اسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے۔ دوسری جانب اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں جن میں سے صرف 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔