نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز (NICAT) نے اپنی بہت منتظر Cohort 6 کے لیے درخواستوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اور ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کے جدت طراز منظرنامے کو بدلنے کے اس مشن میں شامل ہوں۔
یہ ادارہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے تحت Ignite – نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، اور نیٹ سول کی قیادت میں ایک کنسورشیم کے تحت چلایا جا رہا ہے جس میں NASTP، ایئر یونیورسٹی، اور پی اے سی کامرہ شامل ہیں۔ NICAT ملک کے ڈیفنس ٹیک اور فرنٹیئر ٹیک ایکو سسٹم میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
